Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / ہریانہ اور پنجاب حکومت کو جانوروں کی فروخت پر امتناع کا چیلنج: اعظم خان

ہریانہ اور پنجاب حکومت کو جانوروں کی فروخت پر امتناع کا چیلنج: اعظم خان

لکھنو۔18اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے وزیر اعظم خان نے آج ہماچل پردیش میںمبینہ گائے کے اسمگلرس کی زدوکوب کی مذمت کی اور حکومت ہریانہ اور حکومت پنجاب کو چیلنج کیا کہ وہ اس جانور کی فروخت پر امتناع عائد کر کے دکھائے ۔ سماج وادی پارٹی قائد جنہوں نے مودی حکومت پر دادری سانحہ کے بعد سخت تنقید کی ہے ۔ سوال کیا کہ ایسا امتناع ابھی تک ممنوعہ جانور وں کی فروخت پر کیوں عائد نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کرایوں کو شامل کرنے کے بعد جانوروں کی منتقلی میں کردار ادا کرنے والے لوگوں کا معاوضہ بھی ادا کیا جاتا ہے لیکن لوگ صرف مویشیوں کو نشانہ بنارہے ہیں ۔ اگر یہ مویشی فروخت کرنے والے اور حکومتیں شرمندگی محسوس کرتے ہیں تو انہیں امتناع عائد کرنا چاہیئے ۔ 28سالہ نعمان اختر متوطن سہارنپور یو پی کو ایک ہجوم نے 16اکٹوبر کو زدوکوب کیا تھا جب کہ ان کی چار درخواستیں پولیس نے وصول کرلی ہے اور اس میں مقامی افراد نے مدد کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT