Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / ہریانہ بی جے پی سربراہ کے بیٹے کی 25 اگسٹ تک عدالتی تحویل

ہریانہ بی جے پی سربراہ کے بیٹے کی 25 اگسٹ تک عدالتی تحویل

چندی گڑھ 12 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ بی جے پی کے سربراہ سبھاش برالا کے بیٹے وکاس اور اُس کے دوست آشیش کمار کو یہاں کی عدالت نے 25 اگسٹ تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ عدالت نے یہ اقدام 29 سالہ خاتون کو تنگ کرنے اور اُس کا اغواء کرنے کی کوشش کے کیس میں کیا ہے۔ سخت پولیس سکیوریٹی کے درمیان دونوں ملزمین کو ڈپٹی مجسٹریٹ گورو دتہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ وکیل صفائی سوریہ پرکاش نے کہاکہ دونوں نوجوانوں کو 14 روزہ عدالتی تحویل میں بھیجا گیا ہے۔ وہ قبل ازیں دو یوم کیلئے 12 اگسٹ تک پولیس ریمانڈ میں تھے۔

TOPPOPULARRECENT