Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / ہریانہ بی جے پی لیڈر کے فرزند کو پولیس کا سمن

ہریانہ بی جے پی لیڈر کے فرزند کو پولیس کا سمن

خاتون کو ہراساں کرنے کے کیس میں وکاس حاضری میں ناکام
چندی گڑھ۔9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چندی گڑھ پولیس نے آج ہریانہ بی جے پی لیڈر سبھاش برالا کے بیٹے وکاس کو سمن کے ذریعہ طلب کیا تاکہ شہر کی ایک خاتون کی جانب سے اس کے خلاف داخل کردہ ہراسانی کی شکایت کی تحقیقات کو آگے بڑھایا جاسکے۔ وکاس کو سیکٹر 26 پولیس اسٹیشن میں صبح 11 بجے حاضر ہونے کے لیے کہا گیا تھا لیکن وہ نہیں آیا۔ پولیس کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی اور کہا کہ وکاس کے والد کا دعوی ہے کہ وہ جلد ہی چندی گڑھ پہنچے اور پولیس کے ساتھ تعاون کرے گا۔ ڈی جی پی تیجندر سنگھ لوتھرا نے کہا کہ 23 سالہ وکاس نے نوٹس وصول کرنے سے انکار کیا اس لیے پولیس نے اس کے مکان کے باہر نوٹس چسپاں کردی۔ آج صبح پریس کانفرنس سے خطاب میں ڈی جی پی نے کہا کہ جمعہ کی رات کے واقعہ کی مختلف زاویوں سے حاصل کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوتا ہے کہ ملزم اس خاتون کا تعاقب کررہا تھا۔ وکاس اور اس کا دوست آشیش کمار (27 سال) جنہیں قبل ازیں گرفتاری کے بعد ضمانت دی گئی، وہ دونوں نے طبی معائنے کے لیے خون اور قارورے کے نمونے دینے سے انکار کیا جو استغاثہ کے دوران ان کے خلاف ثبوت ہوسکتے ہیں۔ اس دوران متاثرہ خاتون کے والد جو آئی اے ایس آفیسر ہیں، انہوں نے آج کہا کہ ابھی تک ملزم کی فیملی کی طرف سے کوئی دبائو ڈالنے کا معاملہ پیش نہیں آیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT