Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہریانہ حکومت کا ایس اے آئی سنٹر پر کوئی کنٹرول نہیں

ہریانہ حکومت کا ایس اے آئی سنٹر پر کوئی کنٹرول نہیں

چنڈی گڑھ ، 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ کے وزیر اسپورٹس انیل وج نے آج ادعا کیا کہ ریاستی حکومت کا اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (SAI) سنٹر واقع رائے، سونی پت کی سرگرمیوں پر کوئی کنٹرول نہیں ہے مگر اسٹیٹ پولیس سے کہا گیا ہے کہ ریسلر نرسنگ یادو سے متعلق ڈوپنگ اسکینڈل کی اپنی تحقیقات مکمل کرے۔ انیل نے کہا کہ سائی سنٹرز کی نگرانی سائی حکام کرتے ہیں اور ہمارا ان پر کوئی کنٹرول نہیں۔ انھوں نے نرسنگ کے واقعہ کو جو مبینہ طور پر سونی پت سائی سنٹر میں پیش آیا، نہایت سنگین معاملہ قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT