Tuesday , September 26 2017
Home / سیاسیات / ہریانہ راجیہ سبھا انتخاب کالعدم کرنے کانگریس کی نمائندگی

ہریانہ راجیہ سبھا انتخاب کالعدم کرنے کانگریس کی نمائندگی

نئی دہلی 13 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج الیکشن کمیشن سے رجوع ہوتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ہریانہ سے راجیہ سبھا کی دونوں نشستوں کیلئے انتخاب کو منسوخ کیا جائے ۔ پارٹی نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی ۔ آر ایس ایس نے یہاں پارٹی کی تائید والے امیدوار کو متنازعہ انداز میںشرکت دینے سازش رچی تھی ۔ کانگریس جنرل سکریٹری بی کے ہری پرساد ‘ ہریانہ یونٹ کے صدر اشوک تنور اور لیگل سیل سکریٹری کے ستی متل پر مشتمل ایک وفد نے منوہر لال کھتر کی حکومت پرالزام عائد کیا کہ اس نے آر کے آنند کو شکست دینے سرکاری مشنری کا بیجا استعمال کیا ہے ۔ کانگریس قائدین نے یہ ادعا کیا کہ پارٹی امیدوار کو داخلی سبوتاج کا سامنا کرنا نہیں پڑا ہے ۔ انڈین نیشنل لوک دل نے اصل میں آنند کی تائید کی تھی اور الزام عائد کیا کہ کانگریس لیڈر و سابق چیف منسٹر بی ایس ہوڈا اور بی جے پی پر ان کی شکست کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیونکہ کانگریس کے 14 ووٹوں کو غیر کارکرد قرار دیدیا گیا تھا ۔ اس کے نتیجہ میں بی جے پی کی تائید والے آزاد امیدوار سبھاش چندرا کو یہاں کامیابی حاصل ہوئی ۔کل ہند کانگریس کی جانب سے بھی اس مسئلہ پر الیکشن کمیشن سے شکایت درج کروائی جا رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT