Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / ہریانہ میں جاٹ برادری کا احتجاج جاری

ہریانہ میں جاٹ برادری کا احتجاج جاری

چندی گڑھ 14 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہریانہ میں تعلیم اور سرکاری ملازمتوں میں تحفظات کے مطالبہ پر جاٹ برادری کا احتجاج آج 17 ویں دن میں داخل ہوگیا ۔ آل انڈیا جاٹ آرکشن سنگھرش سمیتی کے صدر یشپال ملک نے بتایا کہ ہمارا احتجاج ہریانہ کے تمام اضلاع میں جاری ہے اور آج یہ دہلی میں بوانا گاوں تک بھی پہونچ گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے کئی مقامات پر سٹ ان اور دھرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ تین دن قبل ہریانہ حکومت کی تقرر کردہ ایک کمیٹی کے ارکان اور جاٹ احتجاج کے قائدین کے مابین ایک اجلاس بھی ہوا تھا جس میں بات چیت غیر مختتم رہی ۔ حالانکہ ابھی تک سٹ ان احتجاج پر امن رہا ہے لیکن جاٹ قائدین نے انتباہ دیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات کی فوری یکسوئی نہیں ہوتی ہے تو 19 فبروری کے بعد احتجاج میں شدت پیدا کی جائیگی ۔ ہریانہ کے اڈیشنل چیف سکریٹری محکمہ داخلہ رام نواس نے کہا کہ حکومت صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے ۔ رام نواس حکومت کی مقرر کردہ کمیٹی کے بھی رکن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک صورتحال پر امن رہی ہے اور کوئی تشدد پیش نہیں آیا ہے اس کے باوجود حکومت صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے ۔

TOPPOPULARRECENT