Wednesday , June 28 2017
Home / Top Stories / ہریانہ میں خاتون کا اغواء و اجتماعی عصمت ریزی

ہریانہ میں خاتون کا اغواء و اجتماعی عصمت ریزی

مسخ شدہ نعش کے ٹکڑے کتے کھا گئے ، دو افراد گرفتار
سونی پت ( ہریانہ ) ۔ 13 ۔ مئی : (سیاست ڈاٹ کام ) : ہریانہ میں ایک 23 سالہ خاتون کے اغواء ، اجتماعی عصمت ریزی اور نعش کو بری طرح مسخ کر کے پھینک دینے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نعش کے بعض حصوں کو کتے کھا گئے ۔ پولیس نے واقعہ کا پتہ چلتے ہی دو افراد کو گرفتار کرلیا جن میں ایک بتایا جاتا ہے کہ ناکام عاشق تھا ۔ یہ افسوسناک واقعہ ایک ایسے وقت سامنے آیا جب کہ سپریم کورٹ نے نربھئے اجتماعی عصمت ریزی کے مجرمین کو پھانسی کی سزا برقرار رکھی ۔ ہریانہ کے واقعہ پر صدر کانگریس سونیا گاندھی نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی سلامتی کے ضمن میں مزید بہت کچھ اقدامات کرنے ہیں ۔ روہتک کے اربن اسٹیٹ علاقہ میں صبح کے وقت پیدل راہرو نے متاثرہ خاتون کی نعش دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون کے چہرے اور جسم کے نچلے حصے کو کتوں نے کاٹ لیا تھا ۔ یہ ایک مطلقہ خاتون بتائی گئی جس کا سونی پت سے 9 مئی کو اغواء کر کے کار میں روہتک لے جایا گیا ۔ متاثرہ حاتون کے والدین نے سونی پت پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی تھی ۔ پولیس کے بموجب ایسا لگتا ہے کہ خاتون کی پہلے عصمت ریزی کی گئی پھر اینٹ سے اس کے چہرے کو مسخ کردیا گیا ۔ اس کے سر پر بھی گہرے زخم پائے گئے ۔ پولیس نے دو افراد سمیت اور وکاس کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جنہیں پولیس تحویل میں دیدیا گیا ہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT