Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / ہریانہ میں دسویں جماعت کی طالبہ کی اجتماعی عصمت ریزی

ہریانہ میں دسویں جماعت کی طالبہ کی اجتماعی عصمت ریزی

سونی پتھ۔20مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک نابالغ لڑکی کا مبینہ طور پر اس کے دیہات کے ایک شخص اور اس کے تین دوستوں نے کانپور کے علاقہ میںعصمت ریزی کی ۔ متاثرہ طالبہ دسویں جماعت کی طالب علم ہے ۔اُس نے شکایت کی ہے کہ وہ جمعہ کے دن گھر واپس آرہی تھی جب کہ ملزمین میں سے ایک نے اُسے اپنی موٹر سیکل پر لفٹ دی اور لڑکی کو اُس کے گھر پہنچانے کے بجائے اُسے قریبی پانی پتھ موڈ لے گیا ۔ کانپور اسٹیشن انچارج کویتا نے کہا کہ یہاں لڑکی کے دیہات کے متوطن کرشنا نے اپنے دیگر دو دوستوں کے ساتھ ایک کھیت میں اُس کی عصمت ریزی کی اور اگلی صبح اسے اس کے گاؤں پہنچا دیا اور دھمکیاں دے کر فرار ہوگئے ۔پولیس نے ملزمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا۔
یو پی میں دوپہر کاکھانا کھاکر 125بچے بیمار
بلیا۔20مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک سرکاری اسکول میں جو اترپردیش کے ضلع بلیا میں واقع ہے ۔ ہفتہ کے دن دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد تقریباً 125بچے بیمار ہوگئے ۔ ان بچوں کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہوں نے قئے کرنا شروع کردی ۔ انہیں جو کھانا دیا گیا تھا اُس میں پوری ‘چھولے اور کھیر شامل تھی ۔ اطلاعات کے بموجب تمام بچے خطرہ سے باہر ہیں ۔ اس واقعہ کی تحقیقات ایک چار رکنی ٹیم کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT