Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / ہریانہ میں 2 ریل گاڑیاں متصادم انجن ڈرائیور ہلاک اور ایک گارڈ شدید زخمی

ہریانہ میں 2 ریل گاڑیاں متصادم انجن ڈرائیور ہلاک اور ایک گارڈ شدید زخمی

پلوال( ہریانہ )۔/8ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ضلع پلوال میں گھوالاگاؤں کے قریب آج گہرے دھند کے باعث ایک مقامی ٹرین دہلی جانے والی لوک مانیہ تلک ہریدوار اکسپریس سے ٹکرا گئی جس میں ایک ٹرین کا ڈرائیور ہلاک اور دیگر 2زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ آج صبح 8:30 بجے پیش آیا تاہم دونوں ٹرینوں کے مسافرین محفوظ ہیں۔ یہ تصادم اس قدر خوفناک تھا کہ لوکل ٹرین کے گارڈ کی بوگی اور اکسپریس ٹرین کے انجن کو زبردست نقصان پہنچا۔ جبکہ ڈرائیور اور ان کا اسسٹنٹ دونوں کے درمیان پھنس گئے۔ بعد ازاں مسافرین نے انہیں کھینچ کر باہر نکالا اور ایک ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا جہاں پر ڈرائیور پشپال فوت ہوگیا۔ نارتھرن ریلویز کے ترجمان سنیراج شرما نے بتای کہ اس حادثہ میں پلوال۔ غازی آباد ( ای ایم یو ) کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا جبکہ اسسٹنٹ ڈرائیور اور اکسپریس ٹرین کا گارڈ شدید زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ صبح سویرے گہرے دھند اور کہر کے باعث ممکن ہے کہ ای ایم یو ڈرائیور نے سگنل نہیں دیکھا ہوگا اور عقب سے اکسپریس ٹرین کو ٹکر دے دی ہوگی۔ جبکہ حادثہ کے بعد اس روٹ پر15ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوگئی اور ریلوے حکام نے مزید معلومات فراہم کرنے کیلئے ہیلپ لائن 011-23459748 قائم کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT