Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / ہریانہ کا متوطن القاعدہ کا رکن گرفتار

ہریانہ کا متوطن القاعدہ کا رکن گرفتار

نئی دہلی ۔18جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی پولیس نے ہریانہ کے ضلع میوات میں 32 سالہ شخص عبدالسمیع کو گرفتار کرلیا جس کے مبینہ طورپر القاعدہ سے روابط ہیں اور اُس نے پاکستان میں ٹریننگ و اسلحہ حاصل کیا تھا ۔ دہشت گرد تنظیم کے خلاف جاری کارروائی میں یہ پانچویں گرفتاری ہے ۔ عدالت نے اُسے یکم فبروری تک پولیس تحویل میں دیدیا ہے ۔ عبدالسمیع دراصل جھارکھنڈ میں جمشید پور کا متوطن ہے اور اڈیشہ کے مدرسہ میں اُستاد عبدالرحمن سے وہ متاثر تھا جنھیں پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT