Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / ہریانہ کے تحفظ گائے قانون کو صدرجمہوریہ کی منظوری

ہریانہ کے تحفظ گائے قانون کو صدرجمہوریہ کی منظوری

چندی گڑھ 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے ہریانہ کے انسداد گاؤکشی قانون کو جو ریاستی اسمبلی میں جاریہ سال کے اوائل میں منظور کیا جاچکا ہے، اپنی منظوری عطا کردی۔ چیف منسٹر ہریانہ منوہر لال کھٹر نے آج کہاکہ گاؤ ونش سمرکشن اور گاؤ سموردھن بل اب ایک قانون بن گیا ہے۔ ہریانہ میں ذبیحہ گاؤ کی صورت میں قید بامشقت کی سزا دی جاسکے گی۔ جس کی میعاد تین سال تا 10 سال ہوگی۔ یہ قانون فوری اثر کے ساتھ نافذ کیا جائے گا۔ وہ ایک تقریب کے موقع پر علیحدہ طور پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ روہتک کے علاقہ میہم میں وشواکرنا سبھا ہریانہ کے زیراہتمام وشواکرما دیوس کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT