Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ہریتاہارم اسکیم میں 4کروڑ پودوں کی شجرکاری

ہریتاہارم اسکیم میں 4کروڑ پودوں کی شجرکاری

کریم نگر ۔ 4ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہریتا ہارم اسکیم کے تحت 2016-17 سال میں ضلع میں 4کروڑ پودوں کی شجرکاری کیلئے منصوبے تشکیل دیئے گئے ۔ ضلع کلکٹر نیتوپرساد نے بتایا کہ منگل کو حیدرآباد سے چیف کنزرویٹر آف فارسٹ مشرا ‘ محکمہ جنگلات و تحفظ ماحول کے چیف سکریٹری وکاس راج ‘ دیہی ترقیاتی محکمہ کے کمشنر انیتارامچندرن نے ویڈیو کانفرنس منعقد کیا ۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ 4کروڑ پودوں کی شجرکاری کیلئے منصوبے تشکیل دیئے گئے ۔ ضلع میں 3 کرور پودے محکمہ جنگلات ‘ ڈواما ‘ سنگارینی کالریز‘ این ٹی پی سی ‘ کیشورام سمنٹ کے نرسریوں میں دستیاب ہیں ۔ مزید درکار ایک کرور پودوں کی افزائش کیلئے منصوبے تشکیل دیئے گئے جس میں ڈیویژنل فارسٹ ‘ سوشیل فارسٹ کی جانب سے 25لاکھ ‘ ڈی ایف اور مغرب 20لاکھ پودے ‘ ڈی ایف او مشرق 10لاکھ پودوں کو پراجکٹ ڈائرکٹر ڈواما 25لاکھ پودوں کی ‘ روزگار طمانیت کے تحت ایم پی ڈی اوز 10لاکھ پودے ‘ سنگارینی 10لاکھ پودے ‘ این ٹی پی سی 2لاکھ ‘ کیشورام سمنٹ ایک لاکھ پودے ‘ اے ڈی سریکلچر 5لاکھ پودوں کی نرسریوں کے ذریعہ افزائش کریں گے ۔ ہریتا ہارم کے تحت ضلع میں 1.21 کروڑ پودوں کی شجرکاری کی گئی جس میں کامیاب شجرکاری ہوتی ہے ۔ ان پودوں کے تحفظ کیلئے منظم اقدامات کئے گئے ۔ پرنسپال کنزرویٹر آف فارسٹ مشرا نے کہا کہ سال 2016-17ء میں ہریتا ہارم کے تحت پودوں کے افزائش کیلئے گراما رکھشنا کمیٹیوں کے ذریعہ منظم منصوبے تشکیل دے کر ارسال کرنے کی خواہش کی ۔آر اینڈ بی گرام پنچایت سڑکوں پر ‘ دفاتر ‘ اسکولوں ‘ کنالس کے پاس ‘ کھیتوں کے کٹوں پر ‘ گھروں میں پودوں کی افزائش کیلئے اراضی و مقامات کی نشاندہی کرکے صحیح تخمینہ کے ساتھ جامعہ منصوبہ ارسال کرنے کی خواہش کی ۔ گذشتہ میں کی گئی شجرکاری پر بھی اس کے تحفظ کیلئے اقدامات کریں ۔ اس پروگرام میں ڈی ایف اور مشرق ٹی روی کرن ‘ ڈی ایف اور مغرب ڈاکٹر جی نرسیا ‘ سوشیل فارسٹ ڈی ایف او وینکٹیشورلو ‘ ڈواما پی ڈی گنیش و دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT