Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ہریتا ہارم پروگرام ،ماہ کے اختتام تک جاری رکھنے کی ہدایت

ہریتا ہارم پروگرام ،ماہ کے اختتام تک جاری رکھنے کی ہدایت

حیدرآباد۔/13جولائی، ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے حکومت تلنگانہ کے انتہائی ترجیح و اہمیت کے حامل ’ ہریتا ہارم ‘ پروگرام کو ریاست بھر میں جاریہ ماہ کے اختتام تک جاری رکھنے کی تمام ضلع کلکٹروں اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو ضروری ہدایات دیں اور کہا کہ ہریتا ہارم پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر ہر گاؤں ( موضع ) میں کم از کم 40 ہزار پودوں کی شجرکاری کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جانے چاہیئے اور اس پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے ہر منڈل کو دو حصوں میں تقسیم کرکے ایک حصہ کی منڈل پریشد ڈیولپمنٹ آفیسر اور دوسرے حصہ کی منڈل ریونیو آفیسر کو ذمہ داری سونپنے کی ہدایت بھی دی۔ چیف منسٹر نے مزید کہا کہ موسم گرما میں ان پودوں کا تحفظ کرنے اور خشک ہونے سے بچانے کیلئے ٹینکرس کے ذریعہ پانی ڈالنے کی بھی ہدایت دی۔ علاوہ ازیں کی جانے والی پودوں کی شجرکاری سے متعلق ہر پودے کا مکمل حساب بھی رکھا جائے۔ ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تمام ارکان اسمبلی و ارکان کونسل، ارکان پارلیمان و دیگر عوامی منتخبہ نمائندوں اور سرکاری مشنری سے ہریتا ہارم پروگرام میں سرگرم حصہ لینے کی اپیل کی۔

TOPPOPULARRECENT