Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ہریتا ہارم کیلئے پولٹری اسوسی ایشن کا 10 لاکھ کا عطیہ

ہریتا ہارم کیلئے پولٹری اسوسی ایشن کا 10 لاکھ کا عطیہ

حیدرآباد 17 جولائی (این ایس ایس) پولٹری اسوسی ایشن نے آج گرین ڈرائیو کے لئے 10 لاکھ روپئے کا عطیہ دیا۔ گرین ڈرائیو حکومت تلنگانہ کا فلیگ شپ پروگرام ہے جسے ریاست میں جنگلاتی علاقہ میں اضافہ کے لئے روبہ عمل لایا جارہا ہے۔ آج ہریتا ہارم کے ایک پروگرام میں وزیر فینانس ایٹالہ راجندر، وزیر انیمل ہسبنڈری ٹی سرینواس یادو اور عہدیداروں نے حصہ لیا اور چند پودے لگائے۔ یہ پروگرام بہتر مستقبل کے لئے گرین ڈرائیو نعرے کے ساتھ منعقد کیا جارہا ہے اور پولٹری اسوسی ایشن کے قائدین نے ریاست میں گرینری کو وسعت دینے کے کاز کے لئے ان کے تعاون کے طور پر ان وزراء کو 10 لاکھ روپئے کا ایک چیک حوالہ کیا۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ان وزراء نے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی قیادت میں ٹی آر ایس حکومت پانچ سال میں 33 فیصد تک گرین کور میں اضافہ کے لئے گرین ڈرائیو کو اہم ترجیح دے رہی ہے جس میں 230 کروڑ پودے لگانے کا منصوبہ ہے۔ اس نشانہ کے حصہ کے طور پر ریاست میں ہر سال 46 لاکھ پودوں کی شجرکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے جو پودے لگائے جارہے ہیں ان کی حفاظت کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ وہ درخت بن جائیں جن سے سایہ کے علاوہ پھل، پھول حاصل ہوں اور ان درختوں کی وجہ اچھی بارش ہوگی جس سے تالابوں، جھیلوں میں کافی پانی آئے گا اور اس طرح زرعی شعبہ میں ترقی ہوگی۔ ان وزراء نے ریاست میں پولٹری انڈسٹری کے لئے مدد فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT