Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ہریتا ہارم کے نشانہ کو مقررہ وقت پر مکمل کریں

ہریتا ہارم کے نشانہ کو مقررہ وقت پر مکمل کریں

ریاستی حکومت کے چیف سکریٹری راجیو شرما کی کلکٹرس کو ہدایت

کریم نگر۔/20جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کا انتہائی اہمیت کا حامل پروگرام ہریتا ہارم میں شجرکاری کے مقررہ نشانہ کی مقررہ وقت میں تکمیل کی جانی چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی حکومت کے چیف سکریٹری راجیو شرما نے حیدرآباد سے کلکٹرس کی ویڈیو کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں ضرورت کے مطابق ساگوان اور پھلوں کے پودوں کی خریدی کی جانے کی اجازت دی، حکومت کی نرسری میں مطلوبہ پودے نہ ہوں تو خانگی نرسری سے پودے خریدے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے پودوں کی حفاظت پر زور دیا۔ کلکٹرس کو چاہیئے کہ پودے لگانے کے بعد اس کی حفاظت کا انتظام کریں۔ روزگار ضمانت سوشیل فارسٹری فنڈس سے لگائے گئے پودوں کا بھی انتظام کریں۔ کلیانا لکشمی اور شادی مبارک اسکیم کی موصولہ درخواستوں کی جانچ کرلینے کے بعد تمام درخواستوں کی منظوری فوری دے دیں۔ کسی بھی درخواست گذار کی جانب سے شکایت نہیں ملنی چاہیئے، کریم نگر کلکٹر نیتو پرساد نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شجر کاری کے پودوں کو سوکھنے نہ دیں ان کی نشوونما کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں۔ پنچایتوں کو یہ ذمہ داری سونپ دی جائے جہاں جہاں پانی کی سہولت نہ ہو وہاں بورویلس کی منظوری دی جائے۔ ضلع کے لئے مزید 40لاکھ ساگوان کے پودوں کی ضرورت ہے۔ آر اینڈ بی سڑکوں پر 358 کلو میٹر تک سوشیل فارسٹ کے ذریعہ پودے لگائے گئے۔ ایس پی زوئیل ڈیویس نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے مقررہ نشانہ سے زیادہ شجرکاری کی گئی ہے۔ چار لاکھ پودوں کے بجائے تاحال 7 لاکھ 34 ہزار پودے لگائے گئے ہیں۔ آٹھ لاکھ تک پودے لگائے جائیں گے۔ اس ویڈیو کانفرنس میں جوائنٹ کلکٹر سری دیوا سنہااور کریم نگر کارپوریشن کے کمشنر کرشنا بھاسکر بھی شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT