Wednesday , August 16 2017
Home / شہر کی خبریں / ہریتا ہرم کے ذریعہ ماضی کے حالات کا احیاء کرنے چیف منسٹر سنجیدہ

ہریتا ہرم کے ذریعہ ماضی کے حالات کا احیاء کرنے چیف منسٹر سنجیدہ

لکشمی نگر میں ہریتا ہرم کے تحت شجرکاری ، محمد محمود علی کی شرکت
حیدرآباد۔26جولائی(سیاست نیوز)نائب وزیراعلی تلنگانہ جناب محمد محمودعلی نے لکشمی نگر کالونی ویلفیر اسوسیشن ‘ مہدی پٹنم کے ہریتا ہرم پروگرام میںبحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے شجرکاری مہم میںحصہ لیا۔اس موقع پر اسوسیشن کے صدر جناب غلام محمد ‘ عبدالباری ‘ مسٹر سدرشن ریڈی ریٹائرڈ جج کے علاوہ ٹی آر ایس قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ بعدازاں جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائونے تلنگانہ میںچالیس کروڑ پودے لگانے کااعلان کیا اور اب تک چھ سے سات ہزار پودے لگادئے گئے ہیں اور 30اگست تک شجرکاری مہم کاسلسلہ جاری رہے گا اس دوران چالیس کروڑ پودوں کے نشانے کو بھی پورا کرلیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ دھویں ‘ گرد وغبار کی وجہہ سے لوگوں کو سانس لینے میںدشواری کی شکایت عام ہوتی جارہی ہے ۔ انہوں نے ان حالات میں درختوں کی صحیح طریقے سے نشوونماء فضائی آلودگی پر قابو پاتے ہوئے اس قسم کی بیماریوں کو ختم کرنے میںمدد گار ثابت ہوگی۔ جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ ماضی میںحیدرآباد کا شمار باغات اور جھیلوں کے شہر میںتھا مگر ذاتی مفادات کیلئے غیرعلاقائی حکمرانوں نے شہر کو تہس نہس کردیا۔ انہوں نے کہاکہ چیف منسٹر ہریتا ہرم کے ذریعہ ماضی کے حالات کا احیاء عمل میںلارہے ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نہ صرف شجر کاری مہم میں حصہ لیںبلکہ پودوں کی بہتر انداز میںنگرانی کاکام بھی کریں ۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری دفاتر میں ہریتا ہرم پروگرام کے تحت لگائے گئے پودوں کی کامیاب انداز میںنگرانی پر انعام سے نوازنے کا بھی چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو نے اعلان کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT