Sunday , October 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ہریش راؤ سے تحریری نمائندگی

ہریش راؤ سے تحریری نمائندگی

مدور۔ 5 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل مستقر کمراویلی میں واقع قدیم مسلم قبرستان کی فی الفور حصار بندی کروانے کے لئے درکار زائد از 30 لاکھ روپئے ریاستی حکومت سے منظور کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کل کمراویلی مسجد کمیٹی کے ایک وفد نے جناب محمد لعل باگن نواز پٹیل صدر کمیٹی کی قیادت میں ریاستی وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے تحریری نمائندگی کرتے ہوئے یادداشت پیش کی اور قدیم مسلم قبرستان کمراویلی میں موجود قبور کی حفاظت وقف اراضی کے بھرپور تحفظ کیلئے فی الفور حصار بندی کروانے کا ریاستی وزیر سے مطالبہ کیا۔ یادداشت کو قبول کرتے ہوئے فی الفور ضروری اقدامات کرنے کا ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ نے وفد کو تیقن دیا۔ وفد میں جناب محمد لعل باگن نواز پٹیل کے علاوہ محمد شہدا باگن مقبول، محمد امجد باگن، محمد حشمت الدین، محمد واجد شریف اور محمد عبدالکریم بھی شامل تھے۔

TOPPOPULARRECENT