Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ہریش راؤ نے وزیر اعظم مودی کے دورہ کے انتظامات کا جائزہ لیا

ہریش راؤ نے وزیر اعظم مودی کے دورہ کے انتظامات کا جائزہ لیا

حیدرآباد 30 جولائی (آئی این این ) وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے رکن پارلیمنٹ پربھاکر ریڈی کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کے 7 اگسٹ کو دورہ تلنگانہ کیلئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ وزیر موصوف نے گجویل منڈل میں کومٹی بنڈہ میں تعمیر کئے جانے والے ہیلی پیڈ کا مشاہدہ کیا جہاں نریندر مودی چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے اصل پراجیکٹ مشن بھاگیرتا کا افتتاح انجام دینے والے ہیں۔ وزیر اعظم چار گھنٹے کے دورہ تلنگانہ میں مختلف پروگراموں میں شرکت کرنے والے ہیں۔ وہ گجویل میں ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کرینگے ۔ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد بحیثیت وزیراعظم نریندر مودی کا یہ پہلا دورہ تلنگانہ ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT