Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ہریش راؤ کو کے سی آر کی شاباشی اور کے ٹی آر کی مبارکباد

ہریش راؤ کو کے سی آر کی شاباشی اور کے ٹی آر کی مبارکباد

کھمم ؍ حیدرآباد 16 فروری (این ایس ایس) حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے ضمنی انتخابات میں ٹی آر ایس امیدوار ایم بھوپال ریڈی کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر ٹی آر ایس سربراہ اور تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے اپنے بھانجے ٹی ہریش راؤ وزیر آبپاشی کو شاباشی اور رائے دہندوں کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے اپنے پھوپی زاد بھائی ہریش راؤ کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی شب و روز مہم کی ستائش کی۔ کے سی آر اپنے دورہ کھمم کے دوسرے دن آج بھگتا رام داس پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھ رہے تھے کہ دوہر میں انھیں نارائن کھیڑ سے اپنی پارٹی کی کامیابی کی اطلاع موصول ہوئی۔ کے ٹی راما راؤ نے تلگودیشم کی ضمانت ضبط ہونے کا مذاق ا ُڑایا اور کہاکہ 2014 ء کے انتخابات سے تلنگانہ میں تلگودیشم پارٹی کو مسلسل شکست کا سامنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT