Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ہر شخص سے کم از کم ایک پودا لگانے کی خواہش

ہر شخص سے کم از کم ایک پودا لگانے کی خواہش

99 بٹالین ، آر اے ایف کیمپس حکیم پیٹ میں کے ٹی راما راؤ کی شجرکاری
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : ریاست تلنگانہ میں بڑے پیمانہ پر شجرکاری کے لیے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے شروع کئے گئے ہریتا ہرم پروگرام کے سلسلہ میں وزیر بلدی نظم و نسق اور انفارمیشن ٹکنالوجی مسٹر کے تارک راما راؤ نے آج 99 بٹالین ریاپڈ ایکشن فورس کیمپس ، حکیم پیٹ ، سکندرآباد کا دورہ کیا اور وہاں پودے لگائے اور عہدیداروں اور جوانوں سے بات چیت کی ۔ انہوں نے اس موقع پر ہریتا ہرم کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کیا اور اس بات کی خواہش کی کہ کم از کم ہر شخص ایک پودا لگائے ۔ وزیر موصوف نے آر اے ایف کیمپس میں گرینری کو ڈیولپ کرنے کی ستائش کی اور کمانڈنٹ مسٹر رضوان کو اس کے لیے مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری سے ریاست اور ملک میں بھی زیادہ بارش ہوگی اور خشک سالی دور ہوگی ۔ اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ مہندر ریڈی ، ڈپٹی مئیر جی ایچ ایم سی بابا فصیح الدین دیگر سیاسی قائدین اور جی وی ایچ گیری پرساد ، ڈی آئی جی پی ، جی سی ، سی آر پی ایف ، رنگاریڈی ، ایم اے ، مجید رضوان ، کمانڈنٹ  99 بٹالین ، آر اے ایف ، آفیسرس اور جوان موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT