Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ہر عمارت میں براڈ بینڈ کیبل ڈکٹ کے لزوم کی تجویز کا خیر مقدم

ہر عمارت میں براڈ بینڈ کیبل ڈکٹ کے لزوم کی تجویز کا خیر مقدم

قانون کی شکل دینے کے ٹی آر کی اپیل ۔ مرکزی وزیر منوج سنہا کے نام مکتوب
حیدرآباد 8 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) ٹیلیکام ریگولیٹری اتھاریٹی کی اس تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہ ہر عمارت کیلئے براڈ بینڈ کیبل ڈکٹ کو لازمی کیا جانا چاہئے ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے آج مرکزی وزیر منوج سنہا سے خواہش کی کہ اس تجویز کو قانون بنایا جانا چاہئے تاکہ براڈ بینڈ نیٹ ورکس رابطہ کو کونے کونے تک پہونچانے کے کام میں سہولت ہوسکے ۔ مرکزی وزیر کے نام ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ مارا یہ خیال ہے کہ حال ہی میں ٹیلیکام کمیشن کے اجلاس میں ٹرائے کی اس تجویز کو منظوری دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہر عمارت کے پلان میں براڈ بینڈ کیبل ڈکٹ کو لازمی کیا جانا چاہئے ۔ اس کے علاوہ عمارت کی تکمیل کا سرٹیفیکٹ بھی اسی وقت دیا جانا چاہئے جب عمارت میں اس طرح کا ڈکٹ تعمیر کیا جائے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ہم اس تجویز کی حمایت کرتے ہیں اور حکومت سے درخواست کی جاتی ہے کہ اس تجویز کو قانون کی شکل دی جائے تاکہ براڈ بینڈ رابطوں کے کام میں جو رکاوٹیں ہیں انہیں دور کیا جاسکے ۔ کے ٹی آر نے منوج سنہا سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ وزارت شہری ترقیات سے بھی خواہش کریں کہ وہ اس طرح کی ہدایات تمام ریاستی حکومتوں کو جاری کرے تاکہ اس تجویز پر عمل کیا جاسکے اور براڈ بینڈ کو ضروری سہولیات میں شامل کیا جاسکے ۔ انہوں نے مرکزی وزیر سے امید ظاہر کی کہ وہ اس مسئلہ کی اہمیت کو سمھیں گے اور اس سلسلہ میں ضروری کارروائی کرینگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے تلنگانہ فائبر گرڈ کارپوریشن قائم کی گئی ہے تاکہ ریاست میں ہر گھر ‘ ہر سرکاری دفتر اور ادارہ تک براڈ بینڈ نیٹ ورک کو پہونچایا جاسکے ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے ایسا کرنے کیلئے مشن بھاگیرتا سے بھی استفادہ کیا جا رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT