Friday , August 18 2017
Home / سیاسیات / ہر مسئلہ پر وزیراعظم کے اظہار خیال کی توقع نامناسب : نجمہ ہبت اللہ

ہر مسئلہ پر وزیراعظم کے اظہار خیال کی توقع نامناسب : نجمہ ہبت اللہ

نئی دہلی۔11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر اقلیتی امور نجمہ ہبت اللہ نے آج کہا کہ دادری میں ایک شخص کی ہجوم کے ہاتھوں زدوکوب میں ہلاکت کا واقعہ دراصل حکومت اترپردیش کی نااہلی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے یہ ادعا بھی کیا کہ وزیراعظم سے یہ توقع نہیں کی جاسکتی کہ وہ ہر مسئلہ پر اس انداز میں اس طرح اظہار خیال کریں جیسا دوسرے چاہتے ہیں۔ نجمہ ہبت اللہ نے پی ٹی آئی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ’’میں نہیں جانتی کہ آخر کیوں ہم ہمیشہ یہ سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم کو ہر مسئلہ پر بالکل اس انداز میں بات چیت کرنا چاہئے جس طرح ہم کیا کرتے ہیں۔ یہ صحیح طریقہ نہیں ہے۔ وزیراعطم کی اپنی زبان اور اپنا انداز بیان ہوتا ہے۔ وہ اپنے طرز و طریقہ کے مطابق اپنی پسند و ناپسند کا اظہار کیا کرتے ہیں۔ ہم انفرادی طور پر اپنے الفاظ وزیراعظم کے منہ میں نہیں ڈال سکتے۔‘‘

TOPPOPULARRECENT