Thursday , July 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ہر معذور کو روزگار فراہم کرنے کا تیقن

ہر معذور کو روزگار فراہم کرنے کا تیقن

ونپرتی میں ٹرائی سائیکل کی تقسیم پروگرام سے ضلع کلکٹر کا خطاب

ونپرتی۔ 23 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ونپرتی ضلع کے ہر معذور کو روزگار فراہم کرنے کیلئے حتی المقدور کوشش کرنے ونپرتی ضلع کلکٹر شیویتا مہنتی نے معذوروں کو تیقن دیا۔ آج قومی چھوٹے صنعت کارپوریشن کے زیراہتمام معذوروں میں کئی اشیاء تقسیم عمل میں آئی۔ اس میں ضلع کلکٹر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معذورین کو روزگار فراہم کرنے کی غرض سے سروے کیا گیا ہے جس میں 99 معذورین کا انتخاب کیا جاکر ان کے ضرورت کے حساب سے تین پہیوں کی سائیکل تقسیم کیا جارہا ہے۔ پہلی قسط میں کسی معذور کو اگر سائیکل نہ ملی ہو تو وہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ دوسری قسط میں ان کو سائیکل فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ معذورین کیلئے روزگار فراہم کرنے کی غرض سے کمپیوٹر، ٹیلرنگ، موبائیل ریپرپر کیلئے تربیتی کلاسیس کا آئندہ ماہ آغاز کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ ونپرتی میں معذورین کیلئے بال کی تعمیر کیلئے دو تین مقامات پر اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اراضی کے انتخاب کے بعد حکومت کی جانب سے اجازت ملتے ہی اس کو آغاز کیا جائے گا۔ کلکٹر نے معذورین سے انفرادی بات کی اور ان کو یقین دلایا کہ وہ ان کے ساتھ ہیں۔ وہ خوف اور غم زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس موقع پر متعلقہ عہدیدار دورا پرساد، ایم پی پی شنکر نائیک، ریڈ کراس ممبر محمد اسد اور ونپرتی ضلع کے دیگر مقامات سے آتے ہوئے معذورین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT