Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / ہر 7 منٹ میں نئے اسکول کی ضرورت : مینکاگاندھی

ہر 7 منٹ میں نئے اسکول کی ضرورت : مینکاگاندھی

نئی دہلی ۔ 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیربہبود خواتین و اطفال منیکا گاندھی نے آج کہا کہ سلم بستیوں میں رہنے والے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی اگر یقینی بنانا ہو تو ہندوستان میں ہر 7 منٹ میں ایک اسکول کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے فیس بک پر راست چیٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو ضرورت ہیکہ ہر 7 منٹ میں ایک اسکول قائم کیا جائے۔ یہاں دنیا میں سب سے بڑا تعلیمی نظام پایا جاتا ہے۔ انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ ہم اس میں مزید بہتری لا سکتے ہیں۔ وزارت بہبود خواتین و اطفال نے خواتین کے کارناموں کو اجاگر کرنے کے مقصد سے یہ پروگرام شروع کیا ہے۔ اس میں 100 ایسی خواتین کو پیش کیا جائے گا جنہوں نے نمایاں کارنامہ انجام دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT