Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہزار رنز والے پرانوو کو 10 ہزار کی اسکالرشپ

ہزار رنز والے پرانوو کو 10 ہزار کی اسکالرشپ

اسکولی لڑکے کو 5 سال تک ایم سی اے کی ماہانہ اسکالرشپ کا اعلان
ممبئی ، 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی کے اسکولی لڑکے پرانوو دھنواڑے کو ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن (ایم سی اے) سے پانچ سال کیلئے ماہانہ اسکالرشپ حاصل ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ روز ہی وہ چار ہندسی اننگز کھیلنے والے دنیا کے اولین بیٹسمن بنے۔ ایم سی اے نے آج ایک بیان میں کہا کہ صدر شرد پوار نے ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن کی طرف سے پرانوو دھنواڑے کو ایک اننگز میں ورلڈ ریکارڈ 1009 رنز (ناٹ آؤٹ) اسکور کرنے پر 10,000 روپئے ماہانہ کی اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔ یہ اسکالرشپ جنوری 2016ء سے شروع کرتے ہوئے ڈسمبر 2021ء تک 5 سالہ مدت کیلئے ادا کی جائے گی۔ اس مدت کے دوران اسوسی ایشن پرانوو کی کرکٹ اور تعلیم سے متعلق سرگرمیوں پر نظر رکھے گی۔ 15 سالہ پرانوو نے جس کا تعلق کلیان میں کے سی گاندھی ہائیر سکنڈری اسکول سے ہے، ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن کے زیراہتمام بھنڈاری کپ انٹر اسکول کرکٹ ٹورنمنٹ میں آریا گروکل کے خلاف دو روزہ میچ میں 395 منٹ کی بیٹنگ میں 323 گیندوں کا سامنا کیا اور غیرمعمولی 59 چھکے اور 129 چوکے لگائے۔

TOPPOPULARRECENT