Wednesday , September 27 2017
Home / شہر کی خبریں / ہفتہ اور پیر کو سربراہی آب مسدود

ہفتہ اور پیر کو سربراہی آب مسدود

گوداوری واٹر سپلائی پائپ لائن کی مرمت ، آبرسانی بورڈ کا اعلان
حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( آئی این این): اوشا ملا پوڈی جنکشن بھاگیہ نگر کالونی کوکٹ پلی علاقہ میں گوداوری تا قطب اللہ پور کے درمیان سربراہی آب کے دوران گوداوری رنگ میں پائپ لائن جنکشن ورک عمل میں لائی جارہی ہے ۔ جس کے پیش نظر 21 نومبر کی صبح 6-30 بجے سے 24 گھنٹوں تک پانی کی سربراہی مسدود رہے گی ۔ حیدرآباد میٹرو واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ ( ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی ) کے بموجب بروز ہفتہ 21 نومبر کو مختلف علاقہ جات جیسے چنتل، جیڈی میٹلہ ، شاہ پور نگر ، قطب اللہ پور ، سورارام ، جگت گیری گٹہ کا جزوی حصہ ، وینکٹیشورا نگر اور آلوین کالونی میں سربراہی آب مسدود رہے گی ۔ اسی دوران 23 نومبر کو گوداوری تا جگت گیری گٹہ کے درمیان سربراہ کئے جانے والے پائپ لائن کی درستگی عمل میں آئے گی جس کے باعث 23 نومبر کو صبح 6-30 بجے سے 24 گھنٹوں کے لیے سربراہی آب مسدود کی جارہی ہے ۔ جس کی وجہ سے مختلف علاقہ جات جیسے آدرش نگر ، گرومورتی نگر ، رنگاریڈی نگر ، گاندھی نگر ، بھگت سنگھ نگر ، روڈا میستری نگر اور گاجولہ رامارام علاقوں میں بروز پیر 23 نومبر کو سربراہی آب مسدود رہے گی ۔ آبرسانی بورڈ نے صارفین سے خواہش کی کہ وہ مذکورہ بالا تواریح نوٹ کر کے پانی کا ذخیرہ کرلیں اور بورڈ سے تعاون کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT