Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ہفتہ وار بازار جی ایچ ایم سی کو کھٹک رہے ہیں،عوام کو گھر کے قریب سستے دام ترکاری دستیاب

ہفتہ وار بازار جی ایچ ایم سی کو کھٹک رہے ہیں،عوام کو گھر کے قریب سستے دام ترکاری دستیاب

حیدرآباد 8 جنوری (سیاست نیوز) شہر کے مختلف مقامات پر مقررہ دنوں میں بھاجی ترکاری کے ہفتہ وار بازار سے عوام کو سستے دام ترکاری حاصل ہورہی ہے اور عوام ان مارکٹس سے ہنسی خوشی خریدی کررہے ہیں لیکن یہ امر تشویش کا باعث ہے کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ان ہفتہ وار مارکٹس کو بند کرنے کا ارادہ کررہا ہے۔ کارپوریشن کا احساس ہے کہ جہاں ایسے بازار لگ رہے ہیں وہاں راستوں پر گندگی بڑھ گئی ہے جبکہ مقامی عوام کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار بازار کے انعقاد کی دوسری صبح مارکٹ کے مقام کی پوری طرح صفائی ہوجاتی ہے۔ کوئی کچرا یا گندگی باقی نہیں رہتی۔ عوام کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار بازار میں ترکاری سستی ہے جبکہ سوپر مارکٹس میں قیمتیں زیادہ ہیں۔ ہفتہ وار بازار میں کاروبار کرنے والے کسانوں سے راست ترکاری خریدتے ہیں اور ہفتہ وار مارکٹس میں فروخت کرتے ہیں اور قیمتیں سوپر مارکٹ کی قیمتوں کے مقابل کم ہیں۔ ویکلی مارکٹس میں خریدی سے مقامی عوام کا وقت اور پیسہ دونوں کی بچت ہورہی ہے۔ ہفتہ وار مارکٹس کو بند کرنے کی صورت میں عوام کو دور تک جاکر مہنگی ترکاری خریدنی پڑے گی۔

TOPPOPULARRECENT