Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / ہلاری پر بن غازی کے مہلوکین کے والدین کا مقدمہ

ہلاری پر بن غازی کے مہلوکین کے والدین کا مقدمہ

واشنگٹن ۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بن غازی میں 2012ء میں امریکی قونصل خانہ براے میڈیا پر حملہ کے دوران ہلاک ہوجانے والے افراد کے والدین نے ہلاری کلنٹن کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہیکہ یہ ہلاکتیں ہلاری کلنٹن کی ان کے خانگی ای میل سرور پر مخصوص اطلاع حاصل ہونے کے بعد صورتحال سے بے جگری سے نمٹنے کے نتیجہ میں واقع ہوئیں۔ وزیرخارجہ کی حیثیت سے ہلاری کلنٹن نے خانگی سرور پر اپنے مکان میں سرکاری کام کئے تھے۔ ناقدین کے بموجب جس کی وجہ سے امریکہ کی سرکاری مراسلت ہیک کرلی گئی جس میں دوسرے ملک میں امریکہ کی دہشت گرد کارروائی کا تذکرہ تھا۔
دولت اسلامیہ کی تصویریں سوشل میڈیا پر شائع
لندن ۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک 15 سالہ برطانوی اسکولی لڑکا جو سمجھا  جاتا ہیکہ شام میں دولت اسلامیہ کے ساتھ جنگ میں مصروف ہے، اپنی تصویریں فیس بک پر شائع کی ہیں جن میں اسے بندوق لہراتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کی وجہ سے پولیس پریشان ہوگئی اور یہ اندیشے پیدا ہوگئے کہ دہشت گرد تنظیم ممکن ہیکہ اسے دیگر مغربی ممالک کے لڑکوں کو دولت اسلامیہ میں بھرتی کی ترغیب دینے استعمال کرے گی۔ ابراہیم اقبال نے اپنی تصویریں اے کے 47 رائفل کے ساتھ سوشل میڈیا پر شائع کی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT