Friday , August 18 2017
Home / Top Stories / ہلاری ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار نامزد ہونے کے قریب

ہلاری ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار نامزد ہونے کے قریب

لاس اینجلس ۔ 6 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن نے دو پرائمریز میں اپنے قریبی حریف برنی سینڈرس کو شکست دی ہے اور اسطرح وہ امریکہ کی ایک اہم سیاسی جماعت ڈیموکریٹک کی پہلی خاتون امیدوار نامزد ہونے کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ کیلیفورنیا میں بھی ایک پرائمری کا انعقاد ہونا باقی ہے ۔ پورٹوریکو اور ورجین آئی لینڈ جیسے جزیری علاقوں میں سابق امریکی وزیر خارجہ سینڈرس کو بآسانی شکست دیدی ۔ دریں اثناء ہلاری کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ کل چھ ریاستوں میں پرائمریز کا انعقاد ہوگا جن میں کیلیفورنیا بھی شامل ہے اور اُس وقت ہلاری کو درکار ڈیلی گیٹس حاصل ہوجائیں گے جس سے اُن کی نامزدگی تقریباً یقینی ہوجائے گی۔

TOPPOPULARRECENT