Tuesday , October 17 2017
Home / دنیا / ہلاری کلنٹن امریکہ کی آئندہ صدر ہوں گی : جوبیڈن

ہلاری کلنٹن امریکہ کی آئندہ صدر ہوں گی : جوبیڈن

واشنگٹن۔ 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی نائب صدر جوبیڈن نے آج انتہائی پراعتماد لہجہ اپناتے ہوئے کہا کہ ہلاری کلنٹن ڈیموکریٹک پارٹی کی امکانی امیدوار نامزد بھی ہوں گی اور آئندہ سال جنوری میں وائٹ ہاؤز میں موجودہ صدر بارک اوباما کی جگہ لیں گی۔ بیڈن نے اے بی سی کے ’’گڈ مارننگ امریکہ‘‘ ٹیلیویژن پروگرام میں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ انہیں اس بات کا پورا ایقان ہے کہ ہلاری ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار نامزد ہوجائیں گی اور ڈونالڈ ٹرمپ کو شکست دے کر ملک کی آئندہ صدر بنیں گی۔ مذکورہ انٹرویو کے اقتباسات ہی پیش کئے گئے ہیں جبکہ مکمل انٹرویو کا آج ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ بیڈن کا ایک ایسے وقت پر یہ بات کہنا یقینا اہمیت کا حامل ہے جب ڈیموکریٹک صدارتی پرائمریز ہنوز جاری ہیں۔ بہرحال اس وقت ہلاری کلنٹن کو ویرمونٹ سے تعلق رکھنے والے برنی سینڈرس پر معمولی سبقت حاصل ہے۔

TOPPOPULARRECENT