Tuesday , August 22 2017
Home / عرب دنیا / ہلاری کلنٹن ’’زبردست‘‘ صدر ثابت ہوں گی : جان کیری

ہلاری کلنٹن ’’زبردست‘‘ صدر ثابت ہوں گی : جان کیری

ابوظہبی ۔ 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ امریکہ و سابق صدارتی امیدوار جان کیری نے آج اعلان کیا کہ ہلاری کلنٹن زبردست صدر ثابت ہوں گی۔ بیجنگ سے ابوظہبی کے سفر کے دوران انہوں نے ایک پریس کانفرنس منعقد کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دو بیٹیوں کے باپ ہونے کی حیثیت سے انہیں بھی اس بات پر فخر ہے۔ جان کیری ہلاری کلنٹن کے جانشین ہیں۔ ہلاری نے ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کیلئے وزیرخارجہ امریکہ کے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ کل ہلاری کلنٹن نے ڈیموکریٹک پارٹی کی آخری بڑی پرائمری میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے اپنی نامزدگی کو یقینی بنا لیا۔ ان کے حریف ویرمانٹ کے رکن سینٹ برنی سینڈرس ایسا معلوم ہوتا ہیکہ انہیں مندوبین کی تعداد میں ہلاری کلنٹن کو شکست نہیں دے سکیں گے۔

TOPPOPULARRECENT