Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / ہلاری کلنٹن سے ایف بی آئی کی عنقریب پوچھ تاچھ

ہلاری کلنٹن سے ایف بی آئی کی عنقریب پوچھ تاچھ

ای میل اسکینڈل میں قریبی ساتھی ھما عابدین سے سوالات کئے گئے
واشنگٹن ۔ 7 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام)ایف بی آئی ہلاری کلنٹن سے بحیثیت امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ معیاد کے دوران خانگی ای میل کے استعمال کے بارے میں پوچھ تاچھ کرے گی ۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بات بتائی گئی ۔ ایف بی آئی اور جسٹس ڈپارٹمنٹ یہ تحقیقات کررہے ہیں کہ اس معاملہ میں کیا قواعد کی خلاف ورزی ہوئی یا کوئی حساس نوعیت کی معلومات کے بارے میں اس ای میل اسکینڈل کی بنا سمجھوتہ کیا گیا ۔ فاکس نیوز نے اطلاع دی کہ کلنٹن کے انٹرویو سے قبل سرکردہ تحقیقاتی ایجنسی نے ان کی ایک قریبی و باعتماد ساتھی ھما عابدین سے پوچھ تاچھ کی ۔ سی بی ایس نیوز نے بتایا کہ ڈیموکریٹک صدارتی دوڑ میں آگے رہنے والی ہلاری کلنٹن سے ان کے خانگی ای میل سرور کے استعمال کے سلسلہ میں ایف بی آئی آئندہ چند ہفتوں میں پوچھ تاچھ کرسکتی ہے ۔ کلنٹن کی انتخابی مہم چلانے والوں نے بتایا یہ بالکل واضح ہے کہ ایف بی آئی صرف اس نتیجہ پر پہنچنا چاہتی ہے کہ کوئی غلط یا نامناسب کام نہیں ہوا تاہم تحقیقات کے بارے میں سرکاری طورپر کچھ نہیں کہا گیا ہے۔68 سالہ کلنٹن نے پہلے ہی اعتراف کیا ہے کہ شخصی ای میل سرور کا استعمال غلطی تھی ۔ لیکن انھوں نے واضح کیا کہ کوئی بھی رازادارانہ معلومات کا افشاء نہیں ہوا ۔ کلنٹن کے سرکاری اور نجی مراسلت کے لئے خانگی سرور کے استعمال کا 2015 ء میں بن غازی ، لیبیا میں امریکی مشن پر دہشت گرد حملہ سے نمٹنے کے سلسلہ میں ریپبلکن زیرقیادت کانگریس کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ۔ 2012ء میں اس حملہ میں امریکی سفیر اور تین دیگر امریکی شہری ہلاک ہوگئے تھے ۔ اس کے بعد ریپبلکن کے غیرمحفوظ سسٹم کا استعمال قومی سلامتی کیلئے خطرہ بننے کے الزامات کے تناظر میں ایف بی آئی نے فوجداری تحقیقات کا آغاز کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT