Friday , August 18 2017
Home / دنیا / ہلاری کلنٹن کو ٹرمپ پر سات فیصد پوائنٹس کی سبقت

ہلاری کلنٹن کو ٹرمپ پر سات فیصد پوائنٹس کی سبقت

واشنگٹن ۔ 30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن نے تازہ ترین سروے پول میں اپنے ری پبلکن حریف ڈونالڈ ٹرمپ پر سات فیصد پوائنٹس کی برتری حاصل کی ہے جبکہ دیگر سرویز میں یہ بتایا گیا ہیکہ پنسلوانیا اور اوہائیو میں دونوں حریفوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوسکتا ہے۔ مون ماؤتھ یونیورسٹی پول میں جس کا انعقاد گذشتہ جمعرات تا اتوار کیا گیا تھا، بتایا گیا ہیکہ ہلاری کلنٹن کو ڈونالڈ ٹرمپ کے 39 فیصد کے مقابلے 46 فیصد کی سبقت حاصل ہے۔

TOPPOPULARRECENT