Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / ہلاری کلنٹن کو ٹرمپ پر 8 پوائنٹس کی سبقت

ہلاری کلنٹن کو ٹرمپ پر 8 پوائنٹس کی سبقت

واشنگٹن۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن کو اپنے ری پبلیکن حریف ڈونالڈ ٹرمپ پر 8 پوائنٹس کی سبقت حاصل ہوگئی ہے۔ تازہ اوپینین پول کے مطابق واشنگٹن پوسٹ/ اے بی سی نیوز نے سروے کرایا ہے جس میں ہلاری کلنٹن اپنے نائب ٹم کینے کے ہمراہ ٹرمپ اور ان کے نائب مائیک پینسے پر سبقت لے جاچکی ہیں۔ دونوں کے درمیان 50 تا 42 فیصد کا فرق پایا جاتا ہے۔ گزشتہ ماہ ری پبلیکن نیشنل کنونشن کے موقع پر ٹرمپ پر ہلاری کلنٹن کو 4 ہندسی سبقت حاصل تھی ، لیکن آج کے سروے میں اس بات کی توثیق کی گئی ہے کہ ہلاری کلنٹن کو مابعد کنونشن زبردست تائید حاصل ہورہی ہے ۔ اس مرحلے پر ڈیموکریٹک پارٹی امیدوار کو امریکی عوام نے ترجیحی طور پر پسند کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT