Friday , September 22 2017
Home / دنیا / ہلاری کلنٹن کی ہزاروں ای میلز جاری

ہلاری کلنٹن کی ہزاروں ای میلز جاری

واشنگٹن ۔ یکم ؍ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی دفتر خارجہ نے سابق وزیر خارجہ ہلاری کلنٹن کی ہزاروں صفحات پر مبنی ای میلز جاری کر دی ہے جن میں 150 حساس معلومات پر مبنی قرار دی گئی ہیں۔ جاری کی جانے والی ای میلز سرکاری سرور کے بجائے ہلاری کلنٹن کے خانگی سرور پر موجود تھیں۔ آج جاری کی جانے والی ای میلز کی تعداد چار ہزار سے زائد بتائی گئی ہے۔ ان میں ڈیڑھ سو ایسے ای میل بھی شامل ہیں جنھیں انتہائی حساس ہونے کی وجہ سے بعد میں ’کلاسیفائڈ‘ کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ یہ ای میلز پہلے جاری نہیں کی گئی تھیں۔ ہلاری کلنٹن نے اس معاملے میں اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے سرکاری مراسلے بھیجنے کے لیے خانگی سرور کا استعمال کیا تاہم انہوں نے کہا ہے کہ کوئی بھی حساس معلومات باہر نہیں آئیں۔ اب ایف بی آئی اس بات کی تفتیش کر رہا ہے کہ کیا حساس معلومات والے اہم مراسلے غیر مناسب طریقے سے تو نہیں بھیجے گئے۔ خیال رہے کہ ہلاری کلنٹن کی جانب سے بطور وزیرِ خارجہ خانگی ای میل سرور کا استعمال آئندہ سال 2016ء میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی مہم کا ایک مسئلہ بن گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT