Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / ہلاری کلنٹن کے فنڈس حاصل کرنے پر نوجوان کا اعتراض

ہلاری کلنٹن کے فنڈس حاصل کرنے پر نوجوان کا اعتراض

واشنگٹن ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کلیدی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن کو آج ان کے ایک خطاب کے دوران ایک تارک وطن نوجوان جس کا تعلق شمالی کیرولینا سے ہے، درمیان میں بار بار ٹوکنے اور خلل پیدا کرنے کے تلخ تجربہ سے گذرنا پڑا جو اس بات کا مخالف تھا کہ پرائیویٹ پریزن کارپوریشن سے حاصل کئے گئے مبینہ فنڈس مہم جوئی کے لئے استعمال کئے جائیں۔ ہلاری کلنٹن کی تقریر کے دوران بار بار مداخلت کرنے والے جوان کارلوس راموس نے کہا کہ ہمارا پیغام بالکل سیدھا سادہ ہے۔ تارکین وطن نوجوان آپ پر اعتماد نہیں کرتے لہٰذا اب وقت آ گیا ہے کہ پریزن منی (فنڈس) سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے ہماری کمیونٹی کے ساتھ ہوجاؤ۔ آپ بیک وقت دو راستے اختیار نہیں کرسکتے۔ راموس جو ’’یونائیٹیڈ وی ڈریم‘‘ کا ایک رکن ہے۔ اس کا الزام ہیکہ ہلاری کلنٹن انتخابی مہم کیلئے پرائیویٹ پریزن کارپوریشن سے فنڈس حاصل کررہی ہیں جہاں کی جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ نسلی امتیاز برتا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT