Tuesday , October 24 2017
Home / دنیا / ہلاری کی ٹرمپ پر 12 پوائنٹس کی برتری

ہلاری کی ٹرمپ پر 12 پوائنٹس کی برتری

واشنگٹن۔24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی انتخابات میں صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن نے اپنے مدمقابل امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ پر 12 پوائنٹس کی برتری حاصل کر لی ہے۔ امریکہ میں ایک تازہ ترین سروے کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن نے اپنے ری پبلکن حریف ڈونالڈ ٹرمپ پر 12 پوائنٹس کی برتری حاصل کر لی۔ 8 نومبر کے انتخابات سے قبل کئے گئے تازہ ترین سروے کے مطابق 45 فیصد ووٹروں نے ہلاری کلنٹن جبکہ 33 فیصد رائے دہندوں نے ڈونالڈ ٹرمپ کی حمایت کی ہے۔
لندن:ایک اور ہندنژاد ڈپٹی میئر
لندن۔ 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد اور مخیر خاتون شرلے راڈرگس کو لندن کے میئر صادق خاں کا ڈپٹی مقرر کیا گیا ہے جس کے بعد میئر صادق خان نے ان کی تقرری پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ شرلے ایک تجربہ کار خاتون ہیں اور لندن کو مزید صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب بنانے ان کے (صادق خان) مشن کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اہم رول ادا کریں گی۔

TOPPOPULARRECENT