Wednesday , October 18 2017
Home / دنیا / ہلاری کے ای۔ میل کی تفتیش نہیں ہوگی : ٹرمپ

ہلاری کے ای۔ میل کی تفتیش نہیں ہوگی : ٹرمپ

واشنگٹن۔23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار اور سابق وزیر خارجہ ہلاری کلنٹن کے ای میل کے معاملات کی مزید تفتیش نہیں کرائیں گے تاکہ وہ اس اس خوفناک صدمہ سے باہر آ سکیں۔ٹرمپ کے سینئر مشیرکیلیان کا نوے نے بتایا کہ ٹرمپ اب انتخابات جیتنے کے بعد اپنے اس وعدے کو پورا نہیں کریں گے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ سابق وزیر خارجہ کے ای ۔میل کی جانچ کے لئے خصوصی تفتیش کاروں کی تقرری کریں گے ۔انہوں نے کہا  مجھے لگتا ہے کہ جب آپ کا منتخب کردہ صدر جو آپ کی پارٹی کا سربراہ بھی ہے ، وہ آپ سے اپنی مدت شروع کرنے سے پہلے ہی یہ کہتا ہے کہ وہ ان الزامات پر آگے نہیں بڑھیں گے تو یہ ایک بڑا پیغام ہے ۔ ہلاری کواب بھی یہ صدمہ ہوگا کہ امریکیوں نے انہیں بھروسے کے قابل نہیں سمجھا لیکن اگر ٹرمپ انہیں اس صدمہ پر قابو پانے میں مدد کر رہے ہیں تو یہ اچھی بات ہوگی۔ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ہلاری کو جیل میں ڈالنے کی بات کہی تھی اور ان کے حامیوں کے درمیان ہلاری کو جیل میں بند کرو کا نعرہ بھی دیا تھا۔ وہیں دوسری طرف ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمس کومی پہلے ہی اس معاملے میں ہلاری کو کلین چٹ دے چکے ہیں۔

 

ہیتی میں انتخابات کے نتائج سے پہلے پولیس ومظاہرین کی جھڑپیں
پورٹ اوپرنس ۔23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہیتی میں صدارتی امیدوار میریسے نارسیسے کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے چھوڑے ۔ہیتی میں اتوار کو صدارتی، پارلیمنٹ اور مقامی انتخابات کے لئے ووٹنگ ہوئی ہے ۔ صوبائی پولنگ کونسل کی جانب سے نتائج کا سرکاری اعلان اگلے ہفتے سے پہلے آنے کی امید نہیں ہے لیکن ووٹنگ کے مراکز سے نتائج دکھانے والی کم از کم 29 ہزار ‘ٹیلی شیٹس “کو کونسل کی ویب سائٹ پر جلد ہی جاری کیا جا سکتا ہے ۔ فینمی لواسا پارٹی سے صدارتی امیدوار میریسے کے حامی دارالحکومت کی سڑکوں پر اتر آئے ۔ یہ لوگ ہاتھوں میں پارٹی کے پوسٹر لئے ہوئے تھے ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے چھوڑے ۔ پارٹی کا دعوی ہے کہ اس نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے اور پارٹی چاہتی ہے کہ مظاہرہ جاری رہے وہیں اپوزیشن پارٹی کے جووینل موئسے نے بھی فتح کا دعوی کیا ہے ۔امن و قانون نظام کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے چھوڑے ۔

TOPPOPULARRECENT