Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / ہلاکتوں کی امام کی اپیل کے بعد جرمنی ریاست میں مسجد گروپ پر امتناع

ہلاکتوں کی امام کی اپیل کے بعد جرمنی ریاست میں مسجد گروپ پر امتناع

برلن 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کے سرکاری عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اُنھوں نے اسلامی تہذیبی اسوسی ایشن پر جو وسطی جرمنی کے قصبہ کیسل میں ایک مسجد کا انتظام کررہی تھی، انتہا پسند تبصروں کی بناء پر امتناع عائد کردیا ہے۔ جرمن ریاست ہیس کے وزیرداخلہ پیٹر بیوتھ نے کہاکہ المدینہ اسلامی تہذیبی اسوسی ایشن پر امتناع عائد کیا گیا ہے کیوں کہ اس گروپ کے امام نے دیگر تبصروں کے علاوہ بار بار اپنا وعظ سننے والوں پر زور دیا ہے کہ وہ بے دینوں کو ہلاک کردیں۔  عہدیداروں کی تحقیق سے بھی تصدیق ہوگئی ہے کہ مسجد کے کئی ارکان پہلے ہی جرمنی سے شام روانہ ہوچکے ہیں تاکہ انتہا پسند اسلامی جنگجوؤں کے ساتھ شریک ہوسکیں۔

TOPPOPULARRECENT