Wednesday , October 18 2017
Home / Top Stories / ہلدی رام پراڈکٹس پر امریکہ میں پابندی

ہلدی رام پراڈکٹس پر امریکہ میں پابندی

اسنیکس میں جراثیم کش کیمیائی مادوں کا زیادہ مقدار میں استعمال
نئی دہلی ۔ /12 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی مختلف ریاستوں نے میگی پر امتناع کے بعد دیگر کئی پراڈکٹس کے نام بھی سامنے آنے لگے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) ویب سائیٹ پر ہندوستان کے بیشتر فوڈ پراڈکٹس کے نام درج ہیں جنہیں 2015 ء میں امریکہ میں مسترد کردیا گیا تھا ۔ اسنیکس کی فہرست میں ہندوستان کے مشہور برانڈ ہلدی رام کے زیادہ پراڈکٹس کو مسترد کیا گیا ہے ۔ ہر مسترد کردہ پراڈکٹس کے ساتھ یہ تحریر کیا گیا ہے کہ اس میں جراثیم کش کیمیائی مادوں کا زیادہ استعمال کیا گیا ہے اور ناقابل استعمال ہیں ۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق جتنے بھی اسنیکس پراڈکٹس کا کا معائنہ کیا گیا ان میں نصف سے زائد ہندوستانی پراڈکٹس ہیں اور سال 2015 ء میں ان تمام کے فروخت پر پابندی لگادی گئی تھی ۔ سال 2014 ء میں بھی ہندوستان مسترد کردہ اسنیکس کی فہرست میں سب سے آگے تھا ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیاکیجنگ اور لیبلنگ میں بھی مبینہ بے قاعدگی پائی گئی ۔ ایف ڈی اے ویب سائیٹ کے مطابق ہندوستانی پراڈکٹس میں جراثیم کش ادویہ زیادہ مقدار میں پائے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT