Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / ہلدی کی قیمت 110 روپئے فی کلو

ہلدی کی قیمت 110 روپئے فی کلو

کوچی۔/15مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ہلدی کی قیمتوں میں مزیداضافہ ہوگیاہے کیونکہ آندھرا پردیش اور مہاراشٹرا میں ہلدی کی پیداوار گھٹ گئی ہے جہاں پر سب سے زیادہ ہلدی کی کاشت کی جاتی ہے۔ فی الحال مارکٹ میں ہلدی 90روپئے فی کلو فروخت کی جارہی ہے جس کی قیمت بہت جلد 110 روپئے ہوجائے گی۔ ملک بھر میں 70فیصد ہلدی کی کھپت تاملناڈو اور آندھرا پردیش سے ہوتی ہے۔ اگرچیکہ تاملناڈو میں ہلدی کی پیداوار حسب معمول ہے لیکن آندھرا پردیش میں غیر موسمی بارش سے ہلدی کی پیداوار 15تا 20 فیصد تک گھٹ گئی ہے جس کے نتیجہ میںہلدی کی قیمت بہت جلد 110 روپئے فی کلو ہوسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT