Saturday , April 29 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہلمٹ ڈالو ! موٹر سیکل رانوں کو تنڈولکر کا مشورہ

ہلمٹ ڈالو ! موٹر سیکل رانوں کو تنڈولکر کا مشورہ

حیدرآباد ۔ /9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹر سے رکن پارلیمنٹ بننے والے سچن تنڈولکر آج حیدرآباد کے ایک ٹریفک سگنل پر روڈ سیفٹی جہد کار بن گئے جہاں انہوں نے موٹر سیکل رانوں کو روک کر ہلمٹ پہننے کی ترغیب دی ۔ جس پر حیرت زدہ افراد نے اپنی گاڑیاں روک کر سچن کے قریب جمع ہوگئے اور ان کے ساتھ سیلفی لینے لگے ۔ تنڈولکر نے جو راجیہ سبھا کے رکن ہیں ٹوئیٹر پیج پر ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا ۔ جس میں انہیں ایک کار میں بیٹھا دیکھا گیا اور وہ موٹر سیکل رانوں کو ہلمٹ پہننے کا مشورہ دے رہے تھے ۔ ٹنڈولکر نے اپنے ٹوئیٹر پوسٹ میں لکھا کہ ’’ہلمٹ ڈالو!! روڈ سیفٹی پر کسی کیلئے اعلیٰ ترین ترجیح ہے ۔ برائے مہربانی ہلمٹ کے بغیر گاڑی مت چلائیے ‘‘ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ دو موٹر سیکل راں جو ہلمٹ نہیں پہنے تھے حیرت کے ساتھ دیکھتے رہے جب تنڈولکر انہیں قواعد کی پابندی کے لئے کہہ رہے تھے ۔ ابتدائی حیرت کے بعد ایک شخص نے اپنا اسمارٹ فون نکال کر افسانوی کرکٹ اسٹار کے ساتھ سیلفی لی ۔ تنڈولکر نے ان دونوں کے قریب گزرنے سے قبل کہا کہ ’’مجھ سے وعدہ کیجئے کہ آپ ہلمٹ پہنیں گے ۔ (ہلمٹ نہ پہننا) آپ کے لئے خطرناک ہوگا ۔ زندگی انتہائی قیمتی ہوتی ہے ۔ کیا یہ وعدہ رہا ؟ ‘‘ ۔ بعد ازاں جب ان کی کار آگے بڑھنے لگی وہ راستہ سے گزرنے والوں کیلئے ہاتھ لہرارہے تھے اور ہلمٹ نہ پہننے والوں کو قواعد کی پابندی کا مشورہ دے رہے تھے ۔ تنڈولکر کے حالیہ دورہ حیدرآباد کے دوران یہ واقعہ پیش آیا ۔ وہ آئی پی ایل میچ کے ضمن میں یہاں پہونچے تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT