Friday , March 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ہلکی یا اوسط بارش کا امکان

ہلکی یا اوسط بارش کا امکان

حیدرآباد 9 مارچ ( سیاست نیوز )  تلنگانہ ‘ ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں آئندہ پانچ دن کے دوران ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔ ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں اعظم ترین درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی جبکہ تلنگانہ میں اس میں ایک دو مقامات پر قابل لحاظ کمی آئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ ساحلی آندھرا پردیش میں اقل ترین درجہ حرارت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جبکہ اس میں رائلسیما میں ایک دو مقامات اور تلنگانہ میں بھی ایک دو مقامات پر قابل لحاظ کمی آئی ہے ۔ سب سے زیادہ 39 ڈگری درجہ حرارت آندھرا میں اننت پور اور 38 ڈگری سنٹی گریڈ تلنگانہ میں محبوب نگر میں ریکارڈ کیا گیا ۔ اقل ترین درجہ حرارت تلنگانہ میں 15 ڈگری عادل آباد میں ریکارڈ کیا گیا ۔ حیدرآباد اور اطراف میں گرج چمک یا ہلکی بارش بھی دو پہر یا شام کے اوقات میں ہوسکتی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT