Wednesday , August 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہمارا پہلا ٹارگٹ سیمی فائنلس تک رسائی : میتھالی

ہمارا پہلا ٹارگٹ سیمی فائنلس تک رسائی : میتھالی

بنگلورو ، 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انڈین ویمنس کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج نے آج کہا کہ اُن کا ابتدائی نشانہ ویمنس ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنلس کیلئے کوالیفائی کرنا ہے۔ وہ یہاں وارم اپ میچز سے قبل میڈیا سے مخاطب تھیں۔ انھوں نے کہا کہ سیمی فائنل لائن اپ میں شمولیت ہمارا پہلا ٹارگٹ ہے لیکن ہم تمام گروپ میچز کو ناک آؤٹ مقابلے تصور کریں گے۔ میتھالی نے کہا کہ ٹیم ورلڈ کپ میں اچھے مظاہرے کے تعلق سے پُراعتماد ہے جیسا کہ انھوں نے اس ٹورنمنٹ سے قبل آسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف بہت کامیاب T20 سیریز کھیلی ہے۔ ان کامیابیوں کے ساتھ ورلڈ کپ میں شرکت کرتے ہوئے ٹیم کا حوصلہ بلند ہے۔ جس طرح کے مرحلے سے ٹیم گزر رہی ہے مجھے کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ کیوں ہم سیمی فائنلس کیلئے کوالیفائی نہیں ہوسکتے ہیں۔ اس ایونٹ میں مشکل ترین حریف کے تعلق سے پوچھنے پر میتھالی نے کہا کہ آسٹریلیا؛ حالانکہ ہندوستان نے حال ہی میں انھیں ہرایا ہے۔ سری لنکا کی کپتان ششی کلا سری وردنا نے بھی آسٹریلیا کو مشکل ترین حریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ فی الحال اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ تاہم آئرلینڈ کیپٹن ایزوبل جوائس نے مختلف خیال ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کو ہرانا سب سے زیادہ مشکل ہے۔

TOPPOPULARRECENT