Wednesday , September 20 2017
Home / بچوں کا صفحہ / ہماری بات

ہماری بات

اللہ تعالی کی سب سے عظیم اور افضل مخلوق انسان ہے ۔ انسان کو اللہ تعالی نے بے حساب نعمتوں سے نوازا ہے ۔ اللہ تعالی کی نعمتوں میں انسان کا چلنا ‘ سننا ‘ بولنا ‘ دیکھنا اور سوچنے جیسی کئی نعمتیں شامل ہیں ۔ زبان بھی اللہ تعالی ٰ کی طرف سے دی گئی سب سے افضل اور عظیم تحفہ ہے ۔
انسان کی زبان‘ اس کے دل و دماغ کا عکس ہے ۔ انسان کی زبان جہاں لوگوں میں عزت حاصل کرتی ہے وہیں ذلت بھی اٹھاتی ہے ۔ زبان کا وزن بہت ہلکا ہوتا ہے لیکن ہرکوئی اس کا وزن نہیں اٹھا سکتا ۔ انسان کی زبان سے اس کا ماحول اور تربیت کا پتہ چلتا ہے ۔ انسان کی خاموشی ایک عبادت ہے جوہر وقت چین و سکون مہیا کرتی ہے ۔ خاموشی ایک روحانی عبادت ہے جو جسمانی اعضاء کو تکلیف دیئے بغیر ہوتی ہے  خاموشی کے بارے میں بارہاتاکید کی گئی ہے ۔ جہاں خاموشی ایک عبادت ہے وہیں زبان سے کسی کا دل دکھانا بھی گناہ کبیرہ ہے ۔ اللہ تعالی ہم سب کو زبان کی خاموشی نصیب فرمائے اور ہمیں دنیا میں عزت کی زندگی نصیب فرمائیں آمین ۔
……… چاچاجان

TOPPOPULARRECENT