Saturday , September 23 2017
Home / بچوں کا صفحہ / ہماری بات

ہماری بات

بچو! قول زریں ہے ’’ علم کو گہوارہ مادر سے قبر تک حاصل کرو‘‘ ۔ اس سے معلوم ہوا کہ علم کسی وقتی نفع کیلئے نہیں ہوتا بلکہ وہ ایک مستقل عمل ہے جو انسان کی پیدائش سے لیکر اس کی موت تک جاری رہتا ہے ۔
لہذا علم اپنے آپ میں مطلوب ہے۔ علم کا اصل مقصد انسانی شخصیت کی تعمیر ہے ۔ یہ کوئی وقتی کام نہیں یہ ایک مسلسل عمل ہے وہ ہرحال میں اور ہر مقام پر جاری رہتا ہے۔ انسانی شخصیت کی تعمیر کبھی مکمل نہیں ہوتی اس لئے اس کی تعلیم و تربیت کا عمل بھی کبھی ختم نہیں ہوتا ۔ علم یا تعلیم کا اصل مقصد شعور کو بیدار کرنا ہے تاکہ وہ ایک چیز اور دوسری چیز کے فرق کو سمجھے ۔ وہ کبھی محدود سوچ میں مبتلا نہ ہو ۔ اس کا ذہن کبھی جمود کا شکار نہ ہونے پائے ۔ علم انسانی شخصیت کی غذا ہے ۔ جس طرح جسم مادی غذا کے بغیر ناکارہ ہوجاتا ہے اسی طرح انسانی شخصیت علم کے بغیر ناقص ہوجاتی ہے اور ناقص شخصیت دنیا میں کوئی بڑا کردار ادا نہیںکرسکتی ۔
……چاچاجان

Top Stories

TOPPOPULARRECENT