Friday , August 18 2017
Home / بچوں کا صفحہ / ہماری بات

ہماری بات

اخلاق، خلق کی جمع ہے جس کا معنی ہے عادت و خصلت۔ عرف عام میں بھی اخلاق، خصلت، عادت اور چال چلن کو کہتے ہیں۔ اسلام نے اچھے اخلاق پر کافی زور دیا ہے۔ نیز قرآن کریم میں بھی اچھی عادتوں اور خصلتوں کے بارے میں بہت سی آیتیں نازل ہوئی ہیں۔ اچھا اخلاق ایک طرف ہماری زندگی کو قابل رشک بناتا ہے تو دوسری طرف اللہ و رسولؐ کے نزدیک سرخرو بھی کرتا ہے۔ یہ اچھے اخلاق ہی کا اثر تھا کہ کفار و مشرکین جو پیارے نبی حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سخت ترین جانی دشمن تھے اس کے باوجود آپ کو نہ صرف ’’ صادق و امین ‘‘ کہتے تھے بلکہ اپنی اپنی قیمتی چیزیں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہی رکھتے تھے۔ بچو! اس سے تین باتیں معلوم ہوتی ہیں ایک یہ کہ اچھا اخلاق انسان کو زندگی میں ہمیشہ محترم اور مقبول بناتا ہے ۔ دوسرے یہ کہ اچھے اخلاق سے اللہ اور رسول ؐ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے اور تیسرے یہ کہ اچھے اخلاق میں بڑی طاقت ہوتی ہے جسے اختیار کرکے ایک انسان بڑے سے بڑے دشمن پر بھی فتح حاصل کرسکتا ہے۔ اس لئے ہم سب کے اوپر لازم ہے کہ دوست و دشمن سب کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور اپنے کردار و گفتار سے اچھے اخلاق کی تعلیم عام کریں۔                                                                      ……چاچاجان

TOPPOPULARRECENT