Monday , October 23 2017
Home / خواتین کا صفحہ / ہماری ذمہ داریاں !

ہماری ذمہ داریاں !

اس بارے میں گھر کے ملازمین اور بچوں کو بھی یہی تربیت دینے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارا ماحول صاف ستھرا رہ سکے ۔ دیکھا جائے تو یہ کام اتنا مشکل نہیں ، نہ ہی اس کے لئے آپ کو زیادہ تردد اُٹھانے کی ضرورت ہے ۔ بس ایک بار اپنے گھر کا سسٹم ترتیب دینے اور اسے چیک کرتے رہنے کی ضرورت ہے ۔ ماحول خوشگوار بنانے کیلئے آپ چند ایک چھوٹے موٹے کام مزید انجام دے سکتی ہیں مثلاً اگر آپ کا گھر کشادہ ہے تو گھر کے بیرونی حصے میں ایک چھوٹا سا باغیچہ لگائیں اور اس میں ہرے بھرے پودے لگائیں ۔ گھر چھوٹا ہے تو گھر کی بالکونی اور دیگر موزوں جگہوں پر مختلف پودوں کے گملے رکھے جاسکتے ہیں۔ اس سے فضا پر انتہائی خوشگوار اثر مرتب ہوگا ۔ اس کے ساتھ ساتھ سبزے اور پھولوں کی جھلک سے ناصرف آپ کا گھر سج جائے گا بلکہ خود آپ کی اور گھر والوں کی طبیعت پر بھی اس کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے ۔ اس کے علاوہ ایک اہم کام آپ یہ کرسکتی ہیں کہ پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کا بائیکاٹ کریں۔ سودا سلف لانا ہو تو کاغذ کے بیگز اور تھیلوں میں رکھواکر لائیں یا گھر سے اپنا کپڑے کا بیگ ساتھ لے کر جائیں۔ اس طرح پلاسٹک بیگز کے استعمال میں کچھ نہ کچھ کمی تو ضرور آئے گی جو انسانی صحت کے لئے حددرجہ مضر ہوتے ہیں۔ آپ کی یہ چھوٹی چھوٹی کاوشیں یقینا بڑی تبدیلی کا سبب بن سکتی ہیں ، آزماکر دیکھ لیں۔

TOPPOPULARRECENT