Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ہماری پہچان و ہماری ذمہ داری پر مسلم گرلزا سٹوڈنٹس کنونشن

ہماری پہچان و ہماری ذمہ داری پر مسلم گرلزا سٹوڈنٹس کنونشن

کل بنجارہ فنکشن ہال میں مقرر، ممتاز و معروف خواتین کی شرکت و مخاطبت
حیدرآباد 20 نومبر (پریس نوٹ) مسلم گرلز اسوسی ایشن انڈیا کی جانب سے اسکولس و کالجس کی طالبات کے لئے ایک خصوصی ’’مسلم گرلز اسٹوڈنٹس کنونشن 2015‘‘ بعنوان ’’ہماری پہچان و ہماری ذمہ داری‘‘ 21 نومبر کو صبح 9.30 بجے تا 2.30 بجے دن بنجارہ فنکشن ہال، بنجارہ ہلز روڈ منعقد ہوگا۔ کنونشن کا آغاز درس قرآن سے ہوگا۔ اس کنونشن کے مختلف اہم موضوعات میں ’’ایمان و عمل صالح‘‘ ، ’’ہمارے اعلیٰ اقدار و میراث‘‘ ، ’’ہمارا پسندیدہ راستہ‘‘ ، ’’طالبات کی کردار سازی‘‘ ، ’’امتیازی تعلیم‘‘ ، ’’مستقبل کی تعمیر‘‘ ، ’’اقدام خیر‘‘، ہماری سماجی ذمہ داری اور مستقبل کی راہ شامل ہیں۔ اس کنونشن کو مہمانان خصوصی محترمہ فاطمہ بیگم پروفیسر آف ایجوکیشن مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، محترمہ سلطان نذیرالحسن ڈائرکٹر پرنسس اینس ہائی اسکول، محترمہ نیلم غزالہ ڈائرکٹر اسلامک اکیڈیمی کولکتہ کے علاوہ ڈاکٹر مہرین سلطانہ، محترمہ ثمینہ تابش نئی دہلی، محترمہ تہنیت اطہر صدر مسلم گرلز اسوسی ایشن انڈیا، ڈاکٹر صوفیہ اکرم، محترمہ عذرا سعید ڈائرکٹر للی گروپ آف انسٹی ٹیوشنس، ڈاکٹر اسماء زہرہ سابقہ چیف سکریٹری مسلم گرلز اسوسی ایشن انڈیا، پروفیسر ذکیہ سلطانہ پرنسپل ایم ایس ڈگری کالج، محترمہ جویریہ جاوید اور دیگر پروفیسرس و لکچررس و اسلامک اسکالرس و ایم جی اے کی کارکن مخاطب کریں گی۔ کنونشن میں ڈاکٹر فہمیدہ بانو فہمی کیر ہاسپٹل، پروفیسر رفیق النساء، پروفیسر طیبہ سلطانہ، پروفیسر ذکیہ سلطانہ ، محترمہ صبیحہ سلطانہ مدینہ ڈگری کالج، محترمہ مہر جہاں شاہکار ڈگری کالج، محترمہ عذرا سعید ، پروفیسر جمیل النساء اور محترمہ سعدیہ حسن اسلامیہ ڈگری کالج بحیثیت اعزازی مہمان شرکت کریںگی۔ مسلم گرلز اسوسی ایشن کی جانب سے طالبات کی علمی و اختراعی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لئے اسکولس و کالجس کی طالبات کیلئے منعقدہ ادبی اور تحریری مقابلوں میں امتیازی نمبرات میں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کو اسناد و انعامات دیئے جائیں گے۔ کنوینر و جائنٹ کنوینر اسٹوڈنٹس کنونشن محترمہ عائشہ مستور اور محترمہ کبری محمدی نے مسلم اسکولس و کالجس کے انتظامیہ و ذمہ داروں سے گذارش کی ہے کہ اس کنونشن میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنی طالبات کی شرکت کو یقینی بنائیں۔

TOPPOPULARRECENT