Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / ہماچل میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے

ہماچل میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے

شملہ ۔ 2 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہماچل پردیش کے کئی حصوں میں آج شام کم شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ تاہم زلزلے سے کسی طرح کے جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔محکمہ موسمیات کے دفتر شملہ کے افسر منموہن سنگھ نے یہاں بتایا کہ سولن اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں شام چھ بجے کے قریب ہلکی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔مسٹر سنگھ نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ریاست کے کی سولن ضلع کی پہاڑیوں میں واقع تھا۔زلزلے کی شدت ریختر پیمانے پر تین ریکارڈ گئی اور اس کا مرکز 30.9 ڈگری شمالی عرض بلد اور 71.9 ڈگری مشرقی طول بلد پر تھا ۔زلزلے سے کسی طرح کے جان و مال کی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
گائے اسمگلروں کا بی ایس ایف پر حملہ
کلکتہ۔ 2 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندو بنگلہ دیش سرحد کی نگرانی کررہے بی ایس ایف نے گائے کے اسمگلروں کے ذریعہ حملے کے بعد کئی راؤنڈ ہوائی فائرنگ کی ۔یہ واقعہ کل رات پنشی دیوا سرحد کے قریب پیش آیا ۔بی ایس ایف کے ذرائع کے مطابق یہ حادثہ یہ واقعہ لیچوپھوکاری میں اس وقت پیش آیاجب پٹرولنگ کررہے بی ایس ایف کے جوانوں پر گائے اسمگلروں نے حملہ کردیا ۔اس کے جواب میں بی ایس ایف کو بھی فائرنگ کرنی پڑی ۔گائے اسمگلروں کی کچھ مقامی افراد بھی حمایت کررہے تھے ۔تاہم اب تک بی ایس ایف نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ اس حملے میں کتنے جوان زخمی ہوئے ہیں ۔دارجلنگ کے سپرنڈنٹ آف پولس نے کہا کہ حالات کشیدہ مگر کنٹرول میں ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف نے اب تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کرائی ہے ۔پولس پورے معاملے کی نگرانی کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT